اسلام آباد( آن لائن) کابینہ ڈویژن نے عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عید پر 5 چھٹیاں دی جائیں گی، چھٹیوں کا آغاز 20اپریل جمعرات کے روز سے ہوگا جبکہ آخری چھٹی 24 اپریل پروز سوموار کو ہوگی۔
چھٹیوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سال عید الفطر کا چاند 21 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔
0 Comments