کوئٹہ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کو ریلیف و سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے رمضان فوڈ پیکج کی ترسیل تیزی سے جاری ہے عوام کو مفت راشن کی فراہمی سے ان کی مشکلات میں کمی آئے گی 

ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف قانونی کاروایاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ماہ مقدس کا احترام نا کرنے اور عوام کی بنیادی ضروریات سے بے جا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت عوام کے مفادات کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنائے گی. موجودہ صوبائی حکومت تعلیم, صحت اور کھیل کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے صوبے کے تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اور معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے میں ہائرایجوکیشن کمیشن کا کردار انتہائی اہم و ضروری ہوتا ہے اس اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی ہائرایجوکیشن کمیشن کا قیام جلد ممکن بنایا جائے گا تاکہ تعلیم کے شعبہ سے منسلک معاملات کو احسن طریقے سے دیکھا پرکھا اور حل کیا جا سکے. 

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے موجودہ وسائل کو عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں خرچ کر رہی ہے. حالیہ سخت معاشی حالات میں روزگار کا حصول ضروری ہے اس لئے نوجوانوں کو ہنر مند تعلیم کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے.وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو روزگار کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرتیوں کا عمل تیز و شفاف کرنے کیلئے احکامات دیے ہیں